ریو دی جنیریو،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اولمپک تمغہ سے صرف ایک جیت دور ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے آج کہا کہ انہیں کل یہاں اپنا سیمی فائنل میچ کھیلتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو رکھ کر نئے سرے سے شروعات کرنی ہوگی۔اپنے پہلے اولمپک تمغہ کی طرف بڑھتے ہوئے ثانیہ اوربوپنانے کل ریو اولمپکس کے مکسڈ ڈبلز ٹینس کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ہیتھر واٹسن کے خلاف شروع سے دبدبہ برقرار رکھا اور باڑہ کے اولمپک ٹینس سینٹر کے کورٹ کے 2میں ایک گھنٹے چلے مقابلے میں انہیں 6-4، 6-4سے شکست دی۔ثانیہ نے کہا کہ ہمیں اب بھی لگتا ہے کہ ہم بہتر کر سکتے ہیں کیونکہ یہاں سے ہر راؤنڈ مشکل بن جاتا ہے،ہم نے آج دو شاندار چمپئن سے کھیلااور کل سامنے جو بھی ہوں، ہم اس چمپئن مقابلہ کے لئے پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر روزایک نیا دن ہے،اینڈی کو شکست دے کر ہم پراعتماد ہے لیکن جو ہوا آخر میں اسے بھولاکر ہمیں تازہ رہتے ہوئے اپنا بہترین دینا ہوگا۔ہندوستانی ڈبلز اب سیمی فائنل میں امریکہ کی وینس ولیمز اور رام راجیو اور اٹلی کی ربرٹا ڈاونچی اور فابیوفوگننی کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میں جیتنے والی جوڑے سے بھڑے گا۔دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ نے کہا کہ انہوں نے برطانوی ڈبلز کے خلاف اپنا ہوم ورک کیا تھا جس کا انہیں فائدہ ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک گیم پلان تھا، ہم نے ان کی ویڈیو دیکھی،ہمیں گیم پلان برقرار رکھنا تھا اور اینڈی کو دور رکھنا تھا،ہم انہیں مشکل شاٹ دینا چاہتے تھے،وہ صاف طور پر دنیا میں سب سے بہتر ہیں،ہمیں کوشش کرنی تھی اور ان پر قابو کرنا تھا۔